بیجنگ (شِنہوا) نوول کرونا وائرس کی مشکلات کے باوجود ابتدائی 11 ماہ کے دوران چین میں تیار کردہ ہائی اینڈ مسافر کاروں کی فروخت میں تیزرفتار اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو مینوفیکچرز کے مطابق اس عرصے میں 35 لاکھ 10 ہزار کاریں فروخت کی گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 12.7 فیصد زائد ہے۔
ایسویسی ایشن کے مطابق صرف نومبر میں 3 لاکھ 80 ہزار یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 18.2 فیصد زائد ہے۔
یہ اعدادوشمار ہائی اینڈ مسافر کار مارکیٹ کی اچھی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہیں اور اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ مارکیٹ نے نوول کرونا وائرس کی رکاوٹوں کے باوجود اپنی مضبوط لچک کو برقرار رکھا ہے۔