بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ملبوسات کی صنعت میں آمدن، منافع اور برآمدات کے لحاظ سے مسلسل توسیع دیکھی گئی ہے۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ملبوسات تیارکرنیوالے 13 ہزار 117 بڑے کاروباری اداروں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدن 9 کھرب 50 ارب 40 کروڑ یوآن(تقریباً 1 کھرب 33 ارب 86 کروڑ امریکی ڈالر) ہو گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 3.7 فیصد زیادہ ہے۔
ان کمپنیوں نے جنوری تا اگست کے عرصہ میں 43 ارب 60 کروڑ یوآن منافع کمایا جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 3.4 فیصد زیادہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران اس شعبے میں ملبوسات کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 4 ارب 40 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔