• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، ابتدائی 11 ماہ کے دوران صنعتی نفع میں 3.6 فیصد کمیتازترین

December 27, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے صنعتی اداروں کے نفع میں رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 3.6 فیصد کمی واقع ہوئی۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق  کم از کم 2 کروڑ یوآن (28 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز) مرکزی کاروباری آمدن کے حامل  صنعتی اداروں  کو اس مدت کے دوران مجموعی طور پر 77.2 کھرب یوآن کا نفع ہوا۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے سینئر شماریات دان ژو ہونگ نے کہا کہ نومبر میں، صنعتی پیداوار میں کمی ہوئی، جبکہ وبائی مرض کے دوبارہ ابھرنے اور کمزور طلب جیسے عوامل کے سبب کاروباری سرگرمیوں پر دباؤ بڑھا تاہم منافع کا ڈھانچہ مسلسل بہتر ہورہا ہے۔

ژو نے کہا کہ اگر گزشتہ برس بہت زیادہ نفع کما نے والے اسٹیل اور آئل پروسیسنگ اداروں اور 2 معروف ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کی تیزرفتار کمی کو نکال دیا جائے تو رواں سال جنوری سے نومبر کےعرصے میں منافع میں مجموعی ترقی کی شرح 6.6 فیصد رہی۔

اس عرصے میں 41 میں سے 20 بڑی صنعتوں کے منافع میں اضافہ ہوا،  جو ابتدائی 10 ماہ کے دوران 19 سے زائد ہے۔

تیل و گیس کی تلاش کے  شعبے میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت نفع میں 1.13 گنا اضافہ ہوا جبکہ بجلی اور ہیٹنگ پاور کی پیداوار اور فراہمی ، کوئلے کی کان کنی اور دھلائی کے شعبوں کے نفع میں بالترتیب 47.2 فیصد اور 47 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ابتدائی 11 ماہ کے دوران صنعتی کمپنیوں کی مشترکہ آمدن میں ترقی کی رفتار برقرار رہی اور یہ گزشتہ برس کی نسبت 6.7 فیصد اضافے سے 1239.6 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔