• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، ابتدائی 11 ماہ کے دوران بجلی کے استعمال میں 3.5 فیصد اضافہتازترین

December 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2022ء کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران بجلی کی کھپت میں مستحکم شرح نمو برقرار رہی ہے۔ بجلی کی کھپت اقتصادی سرگرمیوں کا ایک اہم بیرومیٹر ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران بجلی کا استعمال گزشتہ سال کی نسبت 3.5 فیصد اضافہ کے ساتھ تقریباً 78 کھرب 60 ارب کلوواٹ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

ابتدائی 11 ماہ کے دوران پرائمری انڈسٹری میں بجلی کی کھپت گزشتہ سال کی نسبت 9.7 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ثانوی اور تیسرے درجے کی صنعتوں میں بجلی  کی کھپت میں بالترتیب 1.5 فیصد اور 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کی جانب سے بجلی کی کھپت میں گزشتہ سال کی نسبت 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرف نومبر کے دوران چین میں بجلی کی کھپت 6 کھرب 82 ارب 80 کروڑ کلوواٹ گھنٹے رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 0.4 فیصد زیادہ ہے۔