بیجنگ(شِنہوا) چین کی معیشت نے حالیہ برسوں میں بڑی معیشتوں پر برتری حاصل کرتے ہوئے عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے والے ایک اہم انجن کی حیثیت اختیار کی ہے۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے شعبہ قومی اقتصادیات کے ڈائریکٹر یوآن دا نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2020 سے 2022 تک چین کی معیشت نے سالانہ اوسطاً 4.5 فیصد کے حساب سے ترقی کی جو کہ عالمی سطح کے تقریباً 2 فیصد سے زیادہ ہے۔
قومی شماریات بیورو نے منگل کو بتایا تھا کہ چین کی معیشت 2022 میں 3 فیصد اضافے کے ساتھ 1ہزار210کھرب یوآن (تقریباً 180 کھرب ڈالر) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ این ڈی آر سی کے عہدیدار جن شیان ڈونگ نے کہا کہ متعدد غیر متوقع عوامل کے بار بار جھٹکوں کے درمیان کامیابی حاصل کی گئی ہے۔جن نے بتایا کہ 2021 سے 2022 تک چین کی معیشت میں 61کھرب یوآن کا اضافہ ہوا جو ایک بڑی رقم اور درمیانے درجے کے ملک کی مجموعی اقتصادیات کے برابر ہے۔