• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ۔آسٹریلیا تعلقات کو فروغ دینے میں 3 چیزیں اہم ہیں، چینی سفیرتازترین

May 19, 2023

کینبرا (شِنہوا) چین کے سفیر نے کہا ہے کہ چین ،آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو درست راہ پر رکھنے اور اس کی پائیداربامعنی اور مستحکم ترقی کے لئے اسٹریٹجک، طویل مدتی نقطہ نظر سے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اپنے رہنماؤں کی مشترکہ مفاہمت پر عمل کیا جاسکے۔

آسٹریلیا میں چینی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھیان نے کہا کہ ان اہداف کے حصول کے لیے تین چیزیں اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے سیاسی طور پر ہمیں باہمی احترام پر عمل کرنا چاہئے۔

نئے دور کے چین ۔ آسٹریلیا تعلقات کی تعمیر کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کے سماجی نظام اور ترقی کے راستوں کا احترام کریں، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کریں اور ایک دوسرے کی ترقی کے حق کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے نمبر پر معاشی طور پر دونوں ممالک کو باہمی فائدے اور فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانا چاہئے۔

شیاؤ نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون نے چین کو اعلی معیار کی اشیا اور خدمات فراہم کی ہیں اور بدلے میں آسٹریلوی معیشت کی تیز رفتار ترقی کو فروغ دیا ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ تیسرا یہ کہ دونوں ممالک کو تنازعات اور اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بعض معاملات پر ممالک کے درمیان اختلافات ہونا معمول کی بات ہے جبکہ ہم اب بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں، اپنے اختلافات کو مناسب انداز میں دیکھ سکتے ہیں اور ان سے نمٹ سکتے ہیں۔