کینبرا(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہاہے کہ چین۔ آسٹریلیا تعلقات درست راہ پر واپس آچکے ہیں اس میں اب کوئی ہچکچاہٹ یا واپسی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیئےاور دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھنا چاہیئے۔
آسٹریلیا کےدورے پر موجود چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے آسٹریلوی ہم منصب پینی وانگ کے ساتھ 7 ویں چین ۔ آسٹریلیا خارجہ اورسٹریٹجک مذاکرات کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ باہمی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات اور علاقائی ممالک کی عمومی توقعات سے مطابقت رکھتے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ چین ۔ آسٹریلیا تعلقات کی کنجی اختلافات کے باوجود مشترکہ مفادات کی تلاش میں ہے کیونکہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات ان کے اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اختلافات تسلیم کرتے ہوئے دونوں ممالک کا اختلافات سے ہٹ کر انتظام کرنا اور آگے بڑھنا زیادہ اہم ہے۔
وانگ یی نے باہمی احترام کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ چین نے آسٹریلیا کے اندرونی امور میں کبھی مداخلت نہیں کی اور آسٹریلیا کے منتخب کردہ نظام اور راستے کا احترام کیا ہے ۔ اسی طرح چین کی خودمختاری، وقار اور جائز خدشات پر بھی امید ہے کہ آسٹریلیا سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری جاری رکھتے ہوئے ان کا احترام کرے گا اور ان میں مناسب طرز عمل اپنائے گا۔
وانگ یی نے کہا کہ گزشتہ 10 برس میں آنے والے اتارچڑھاؤ نے نہ صرف سبق دیئے ہیں بلکہ ان سے سیکھنے کی بھی ضرورت ہے اس دوران ایسے تجربات بھی ہوئے جو ناقابل فراموش ہیں۔