کینبرا (شِنہوا) آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھیان نے کہا ہے کہ چین-آسٹریلیا اقتصادی و تجارتی تعاون کی ترقی سے نہ صرف دونوں ممالک اور عوام کو بلکہ خطے اور دنیا کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
کینبرا نیٹ ورکنگ ڈے 2023 اور آسٹریلیا چائنہ بزنس کونسل (اے سی بی سی) کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر شیاؤ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دو طرفہ تعاون ایک غیر یقینی دنیا میں ترقی کو یقینی بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین-آسٹریلیا تعلقات استحکام اور بہتری کے ایک اہم مرحلے پر ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے بتدریج مختلف سطحوں پر دوروں اور رابطوں کو دوبارہ شروع کیا ہے جس میں سفارتی، اقتصادی، تعلیمی، پارلیمانی اور ذیلی شعبوں کے قومی تبادلے شامل ہیں اور ہم اپنے تعلقات میں مثبت پیش رفت کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی کے آئندہ دورہ چین سے توقع ہے کہ کئی دہائیوں پر محیط دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی جائے گی۔