نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خود مختارخطے کے شہر نان ننگ میں چین ۔ آسیان تجارتی ثالثی تعاون مرکز نے کام شروع کردیا ہے۔
چینی وزارت انصاف کے مطابق اس موقع پر چین۔ آسیان کمرشل لا فورم میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
ثالثی ایسوسی ایشن گوانگ شی کا قائم کردہ یہ مرکز بین الاقوامی تجارتی ثالثی کے لئے ایک غیر منافع بخش رابطے اور تعاون کا پلیٹ فارم ہے جسے چین ۔ آسیان ممالک کے ثالثی ، قانونی خدمات فراہم کرنے والے اداروں، کاروباری تنظیموں اور یونیورسٹی تھنک ٹینکس نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔
وزارت کے مطابق اس کا مقصد چین ۔ آسیان ممالک کے درمیان ثالثی پر تبادلے و تعاون کو گہرا اور وسیع کرنا ہے۔ یہ چین-آسیان تجارت اور علاقائی اقتصادی ترقی میں اعلیٰ معیار، موثر اور پیشہ ورانہ ثالثی سے متعلق خدمات اور معاونت بھی فراہم کرے گا۔
مرکز میں ابتدائی طور پر ثالثی ایسوسی ایشن گوانگ شی ، آسیان لاء ایسوسی ایشن، ایشین انسٹی ٹیوٹ آف الٹرنیٹو ڈسپیوٹ ریزولوشن اور آٹھ دیگر اداروں کے یونٹس قائم کئے گئے ہیں۔