• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین آسیان تعلیمی تعاون میں نمایاں اضافہتازترین

August 22, 2024

گوئی یانگ(شِنہوا) آسیان ممالک میں زیر تعلیم چینی طلباء اور چین میں تعلیم حاصل کرنے والے آسیان ممالک کے طلباء کی تعداد 2023 میں1لاکھ 75ہزارسے تجاوز کر گئی،چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژومیں جاری چین-آسیان تعلیمی تعاون ہفتہ 2024 کے مطابق یہ اس بات کااظہار ہے کہ دونوں طرف سے نوجوان نسل کے درمیان تبادلے زیادہ فعال ہو رہے ہیں۔

آسیان-چائنہ سنٹر کے سیکرٹری جنرل شی ژونگ جون نے کہا کہ تعلیمی شعبہ  چین اور آسیان کے درمیان عوامی تبادلوں کا ایک اہم ذریعہ اور ٹیلنٹ چین اور آسیان ممالک کی ترقی کا ایک اہم معاون ہے۔ حالیہ سالوں میں، تمام سطحوں پر دونوں فریقوں کے درمیان تعلیمی تعاون میں اضافہ ہوا  اور اہلکاروں کی تربیت اور سائنسی اور تکنیکی تعاون کے مفید نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

تقریب کے منتظمین کے مطابق چین-آسیان تعلیمی تعاون کا ہفتہ  20 سے 25 اگست تک جاری ہے۔ رواں سال کے تعلیمی تعاون کے ہفتے کے لیے 70 سے زیادہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔