بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین اور آسیان برادری قائم کی جاسکے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات بیجنگ میں آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن سے ملاقات کے دوران کہی۔
یہ ملاقات بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون سے قبل ہوئی۔
وانگ نے کہا کہ چین نے آسیان کو اپنے ہمسایہ سفارتکاری میں ہمیشہ اعلیٰ ترجیح دی ہے۔ اور یہ سلسلہ بطور اسٹریٹجک شراکت دار جاری رہے گا جس پر آسیان اعتماد اور بھروسہ کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین آسیان کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ چین ۔آسیان نمائش دونوں فریقین کے درمیان ہمہ جہت اور باہمی فائدہ مند تعاون کی ایک عظیم الشان تقریب بن سکے۔
کاؤ کم ہورن نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں آسیان ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے بہت فائدہ اٹھایا ہے اور وہ اس میں فعال طریقے سے شریک ہیں۔