• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار برقرارتازترین

August 31, 2022

بیجنگ (شِںہوا) چین مسلسل 13 برس سے جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔

معاون وزیرتجارت لی فائی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین اور آسیان کے درمیان رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران 544.9 ارب امریکی ڈالرز کی تجارت ہوچکی ہے۔ یہ گزشتہ برس کی نسبت 13.1 فیصد زائد اور ملک کی مجموعی غیرملکی تجارت کا 15 فیصد ہے۔

لی نے کہا کہ جولائی کے اختتام تک دو طرفہ سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 340 ارب ڈالرز سے زائد ہوچکا ہے۔

چینی کمپنیاں آسیان ممالک میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں بارے معاہدے میں مسلسل پیشرفت کررہی ہیں اور جولائی کے اختتام تک مجموعی طور پر 380 ارب ڈالر سے زائد کا کاروبار کرچکی تھیں۔

لی نے کہا کہ چین آئندہ 19 ویں چین ۔آسیان ایکسپو پر آسیان سے تعاون آسان بنانے کے لئے پیشہ ورانہ آن لائن اور آف لائن تجارتی مماثلت اور سرمایہ کاری میں رابطے کی خدمات سمیت کئی اقدامات شروع کرے گا۔

آسیان ممالک سے اجناس کی نمائش کے لئے کسٹم کلیئرنس، نقل و حمل، خریداری اور ڈیوٹی فری خدمات سمیت دیگر شعبوں میں ترجیحی اقدامات کئے جائیں گے۔

چین آسیان نمائش کا 19 واں ایڈیشن 16 سے 19 ستمبر تک چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خوداختیار خطے کے دارالحکومت نان ننگ میں منعقد ہوگا۔