نان ننگ(شِنہوا) ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تعاون کے حوالے سے 10واں چین آسیان فورم، چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود اختیار علاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں 15 سے 19 ستمبر تک منعقد ہوگا۔
سائنس وٹیکنالوجی کے علاقائی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، رواں سال کا فورم 16 سے 19 ستمبر تک نان ننگ میں ہونے والی 19ویں چائنہ-آسیان ایکسپو کے موقع پر آن لائن اور آف لائن منعقد کیا جائے گا جس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور صحت کی صنعت پر توجہ مرکوز ہوگی۔
فورم کے دوران نوجوان سائنسدانوں کے پینل اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر ایک پروموشنل ایونٹ سمیت کئی ایک سرگرمیوں کا انعقاد کیاجائے گا۔2013 میں شروع ہونے والا یہ فورم چین اور آسیان ممالک کے درمیان جدید ٹیکنالوجیز میں کامیابیوں کی نمائش اور جدت کے شعبہ میں تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔