سنگاپور (شِنہوا)یونائیٹڈ اوورسیز بینک (یو او بی) چائنہ کی ایک سینئرایگزیکٹو نے کہا ہے کہ چینی معیشت میں امید افزا امکانات موجود ہیں اور ایسے چین-آسیان اقتصادی اور تجارتی رابطے لازم وملزوم ہیں جس میں دو طرفہ صنعتی چینز کا انضمام وسیع ہو۔
شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں یو او بی چائنہ کی بیجنگ شاخ کی جنرل منیجر سنتھیا شین نے کہا کہ چین اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) مشترکہ ترقیاتی فلسفے اور صنعتی چینز کا اشتراک کرتی ہے۔
ان کی رائے میں چین نے گزشتہ عشروں میں اعلیٰ درجے کی پیداوار سمیت بہت سے شعبوں کا احاطہ کرنے والی صنعتی چینز قائم کی ہے جبکہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس طرح کی صنعتی چینز میں مستحکم ترقی ہوئی جس سے چین کو واضح فائدہ مل رہا ہے۔
فائل فوٹو،بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت تعمیر کردہ بنیادی ڈھانچے کے ایک بڑے منصوبے ایسٹ کوسٹ ریل لنک کے تعمیراتی مقام کا منظر۔ (شِنہوا)
انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی معیشتوں کے درمیان تعاون اقتصادی اور تجارتی تبادلوں سے بڑھ کر صنعتی چینز کے انضمام کی صورت اختیار کر گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اس وقت آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شرکت دار ہے ۔ چین علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور دیگر اقتصادی اور تجارتی معاہدوں کے ذریعے پورے آسیان کی صنعتی چینز کی ترقی کو بڑھا سکتا ہے۔
شین نے کہا کہ چین ۔ آسیان سرمایہ کاری کا حجم ماحول دوست توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کے بڑھتے تناسب کے ساتھ بڑھ رہا ہے یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان صنعتی چینز کا انضمام مزید گہرا ہوگا۔
فائل فوٹو، لاؤس میں چائنہ-لاؤس ریلوے کے لوانگ پربانگ کراس پر دریائے میکونگ کے ایک بڑے پل سے ٹرین گزررہی ہے۔ (شِنہوا)
انہوں نے کہا وہ بتاسکتی ہیں کہ چینی کاروباری شراکت دارعملی اور حقیقت پسند ہیں وہ لاگت کی بچت اور کارکردگی پر زیادہ غور کرتے ہیں اس لئے انہیں چین کی معاشی کارکردگی پر بھروسہ ہے۔
شین نے کہاکہ چین میں کھلا پن برقرار رہنے تک غیرملکی سرمایہ اور کمپنیاں یہاں اپنی دلچسپی برقرار رکھیں گی۔