قاہرہ(شِنہوا)عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل العسومی نے کہا ہے کہ چین عرب تعلقات سٹرٹیجک اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ چین نے تمام عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دی ہے۔
قاہرہ میں عرب لیگ (اے ایل) سے وابستہ عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل العسومی نے یہ بات اگست کے آخر میں ان کی سربراہی میں عرب قانون سازوں کے ایک وفد کے چین کے دورے کے بعد کہی جہاں انہوں نے چین کے ساتھ بین الپارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
عادل العسومی نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کچھ دن پہلے ہمارا چین کا جو دورہ اہم تھااور ہمیں چین میں اپنے دوستوں کی طرف سے ہر طرح کی حمایت اور مثبت رد عمل ملا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے عرب چین تعلقات کو مزید فروغ دینے خاص طور پر پارلیمانی تعلقات کے لیے کام کرنے کی غرض سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی۔
سپیکر نے کہا کہ دوسرے ممالک کے ساتھ معاملات میں چین کے مثبت نقطہ نظر کی وجہ سے ہم عرب ممالک میں چین کی موجودگی کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی کنونشنز، قوانین اور اصولوں کا پابند ہے جن میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔
چین کےشمال مغربی ننگ شیا ہوئی خودمختار علاقے کے ین چھوان میں چھٹی چین-عرب ریاستوں کی نمائش میں سعودی عرب کے بوتھ کامنظر۔(شِنہوا)
چین اور عرب ریاستوں کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین اور عرب ریاستوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر جمعرات کو چین کے شمال مغربی نینگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کے دارالحکومت ین چھوان میں چین-عرب ریاستوں کی چھٹی نمائش کا آغاز ہوا۔
دو سال بعد منعقد ہونے والی نمائش میں 14 حکومتوں، 13 بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ ساتھ چین میں غیر ملکی اداروں اور 60 سے زائد غیر ملکی کاروباری انجمنوں اور کاروباری اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
عادل العسومی نے ملک کے نئے انتظامی دارالحکومت کی تعمیر میں مصر کے ساتھ چین کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین عرب عوام کی حمایت کے لیے بہت سے مثبت طریقے پیش کرتا ہے جن میں خاص طور پر ترقی، سرمایہ کاری اور عرب کے بڑے منصوبے شامل ہیں۔