• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ۔ عرب تعاون فورم "مضبوط تعلقات" کی مشترکہ خواہش کا عکاس ہے، سربراہ عرب لیگتازترین

May 30, 2024

قاہرہ (شِنہوا) عرب لیگ  کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث نے کہا ہے کہ چین ۔ عرب تعاون فورم "مضبوط تعلقات" کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے اور فریقین کے درمیان تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔

احمد ابو الغیث نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اس فورم نے باقاعدگی سے ملاقاتوں کے ذریعے چین ۔ عرب ممالک کو مستحکم تعلقات کی مدد سے جوڑا ہے۔ یہ فورم ہر دو سال بعد وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد کیا جاتا ہے اور سال میں ایک بار نائب وزراء اور سینئر عہدیداروں کی سطح پر ہوتا ہے۔

رواں سال چین ۔ عرب تعاون فورم کی 20 ویں سالگرہ ہے اور فورم کا 10 واں وزارتی اجلاس بیجنگ میں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے اس کانفرنس میں شرکت کے لیے عرب ممالک کے متعدد رہنماؤں کو مدعو کیا ہے جس سے فریقین کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔

ابوالغیث نے کہا کہ انہوں نے 2020 میں بیجنگ میں منعقدہ فورم میں شرکت کی تھی، اجلاس میں تمام عرب وزرائے خارجہ موجود تھے۔ فریقوں میں بات چیت میں والہانہ پن اور گرمجوشی تھی جو مضبوط تعلقات کے قیام کی مشترکہ خواہش کو ظاہر کرتی ہے۔

عرب لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ فورم چین ۔ عرب تعلقات  کو مختلف سمتوں میں فروغ دے رہا ہے جس میں سیاسی اور اقتصادی تعاون گہرا کرنے سے لیکر ثقافتی تبادلوں کا فروغ شامل ہے۔