• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ۔ عرب شراکت داری کے استحکام میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی اہمیتتازترین

December 08, 2022

بیجنگ (شِنہوا) جغرافیائی اعتبار سے بہت دور چین اور عرب دنیا قدیم شاہراہ ریشم کے ساتھ دوستانہ تبادلے کی ایک طویل تاریخ سے منسلک ہیں  جس نے انہیں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں قدرتی شراکت دار بنا دیا ہے۔

اب جبکہ دونوں فریقین زیادہ مثبت مشترکہ ترقی اور روشن مشترکہ مستقبل کی جانب پیش قدمی کے لیے تیار ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اس میں بہت بڑا کردار ادا کرسکتا ہے۔

چین کے صدر شی جن پھنگ چین ۔عرب ممالک کے پہلے سربراہ اجلاس اور چین۔ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ چکے ہیں وہ سعودی عرب کا سرکاری دورہ بھی کر رہے ہیں۔

یہ چین ۔عرب تعلقات میں تاریخی واقعات ہیں۔ یہ دونوں فریقوں کی جانب سے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری اور باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانے ،عالمی مشکلات سے نمٹنے اور اس مشکل وقت میں عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں مل کر کام کرنے کے پختہ یقین اور مضبوط عزم کا واضح اظہار ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے چین ۔عرب دنیا کو اپنی روایتی دوستی آگے بڑھانے، مضبوط اتفاق رائے قائم کرنے اور اپنے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی اور اس طرح نئے دور کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ مشترکہ طور پر چین ۔عرب دنیا تعمیر کرنے کی ٹھوس بنیاد رکھی جائے گی۔

دونوں فریقوں کے درمیان دوستانہ رابطے زمانہ قدیم سے قائم ہیں۔ 70 برس قبل عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے دونوں فریق کا ایک دوسرے کا احترام کررہے ہیں ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں اور قابل ذکر نتائج کے ساتھ جیت کے تعاون کو انجام دے رہے ہیں۔