• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔ عرب ریاستوں کی چھٹی نمائش کا آغازتازترین

September 21, 2023

ین چھوان (شِنہوا) چین اور عرب ممالک کی چھٹی نمائش  چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود اختیار خطےکے دارالحکومت ین چھوان میں شروع ہو گئی۔

چار روزہ ایونٹ میں سعودی عرب اور موریطانیہ جیسے 50 سے زائد ممالک کے مہمان شرکت کر رہے ہیں۔

اس سال کی نمائش میں تجارت اور سرمایہ کاری، جدید زراعت، سرحد پار تجارت، ثقافتی سیاحت، صحت، آبی وسائل کے استعمال اور موسمیاتی تعاون پر تجارتی میلے اور فورمز شامل ہیں۔

ایکسپومیں آف لائن نمائش کا رقبہ تقریباً  40 ہزار مربع میٹر ہے اور ایک ہزار سے زائد ملکی و غیر ملکی اداروں نے نمائش میں حصہ لیا ہے۔

پہلی بار 2013 میں منعقد ہونے والی چین۔عرب اسٹیٹس ایکسپو چین اور عرب ریاستوں کے لئے عملی تعاون کو فروغ دینے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے۔