ہانگ ژو(شِنہوا)چین-عرب ریاستوں کے نشریاتی اور ٹیلی ویژن تعاون کا چھٹا فورم اتوار کو چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں منعقد ہوا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
تقریب کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چینی اور عرب میڈیا کو تعاون اور باہمی اعتماد کی بنیاد کو مضبوط بنانے، تہذیبوں کی وراثت اور اختراعات کو فروغ دینے اور مشترکہ ترقی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے 50 آڈیو ویژول پروگراموں پر مشتمل ایک کوآپریٹو پروجیکٹ کو نافذ کرنےسمیت پالیسی مواصلات، مواد کی ترقی، تکنیکی جدت، اور عملے کی تربیت میں عملی تعاون کووسعت دینے کا عہد کیا۔
فورم میں چین اور 15 عرب ممالک کے 300 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔