• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین عراق کی تعمیر نو کی حمایت جاری رکھے گا:چینی صدرتازترین

December 30, 2022

ریاض(شِنہوا) چینی کے صدر شی جن پھنگ نے  کہا ہے کہ چین عراق کی اقتصادی تعمیر نو کی حمایت جاری اور اس کی صنعتوں کی بحالی، لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کے حصول میں مدد کرے گا۔ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے ساتھ  جمعہ کو یہاں ملاقات  کے دوران صدر شی نے کہا کہ عراق  چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے عرب ممالک میں سے ایک ہے، اور یہ  کہ 2015 میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کے بعد سے دوطرفہ  تعلقات میں مستحکم اور مضبوط  پیش رفت ہے جبکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومسلسل فروغ ملا ہے۔

صدر شی نے کہا کہ چین اس بات کو سراہتا ہے کہ عراق نے چین کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ہمیشہ چین کی بھرپور حمایت کی ہے، چین قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ  کے لیے اور اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے عراق کے تمام دھڑوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین عراق کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دوطرفہ شراکت داری کو مسلسل مضبوط کیا جا سکے۔ چینی صدر نے  اس امید کا اظہار کیا کہ عراق چینی عملے، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کی ضمانت دیتا رہے گا اور چین عالمی ترقیاتی اقدام کے لیے عراق کی فعال حمایت کو سراہتے ہوئے عالمی سلامتی کے اقدام میں شامل ہونے کا خیرمقدم کرتا ہے۔