• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، آر سیپ سے 10 ارب یوآن مالیت سے زائد سامان کا فائدہ حاصل ہواتازترین

January 01, 2023

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں گوانگ ژو کسٹمز نے 2022 کے ابتدائی 11 ماہ میں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ( آر سیپ) آزاد تجارتی معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 4.75 ارب یوآن (تقریباً 68 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز) مالیت سامان کے 14 ہزار سے زائد اصل مقام کے سرٹیفکیٹس جاری کئے۔

کسٹمز آفس نے کہا کہ اس مدت کے دوران ، کاروباری اداروں نے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے تحت گوانگ ژو کسٹمز سے مجموعی طور پر 5.4 ارب یوآن کی درآمدات کیں۔

اس سے صرف گوانگ ژو میں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری سے فائدہ اٹھانے والے سامان کی کل مالیت 10 ارب یوآن سے زیادہ ہوگئی۔

اصل مقام کے سرٹیفکیٹ بین الاقوامی تجارتی لین دین میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی دستاویزات ہیں۔ اس میں کسی خاص ملک میں بننے والی اشیاء کا معیار درج ہوتا ہے۔

ان سرٹیفکیٹس کے اجراء کو وسیع پیمانے پر غیر ملکی تجارت کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔

یکم جنوری 2022 کو علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ نافذ ہونے کے بعد سے کاروباری اداروں نے کم درآمدی لاگت اور زیادہ برآمدی مواقع کا خیرمقدم کیا تھا۔

 آئی ٹی پی ژینگ شیاؤ نگ بیگز (ہی یوان) کمپنی لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر جیانگ ہوئی مے نے کہا کہ کسٹمز کے جاری کردہ اوریجن سرٹیفکیٹس  سے جاپان نے ہماری برآمدات کا ٹیرف 20 فیصد سے کم کرکے 14 فیصد کردیا جس سے ہماری مصنوعات کی مسابقت میں بہتری ہو ئی ہے۔

جیانگ نے مزید کہا کہ سال 2022 میں ہمارے آرڈرز میں گزشتہ برس کی نسبت تقریباً 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہم صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے بھر پور رفتار سے سامان تیار کررہے ہیں۔

سال 2022 کے آغاز پر  گوانگ ژو بائی ین ہوائی اڈے پر کسٹم آفس نے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان سے ڈورینز، نیکٹرینز ، چیری، مینگوسٹینز اور دیگر پھلوں کی درآمدات کی نگرانی بھی کی، جس کی مجموعی مالیت 44 کروڑ یوآن تھی۔ یہ گزشتہ برس کی نسبت دوگنا سے زیادہ اضافہ ہے۔