بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے پاکستان کو"آہنی دوست" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین خطےسمیت دنیا میں امن و استحکام کے تحفظ اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
جمعرات کوپاکستان کے وزیر اعظم انورالحق کاکڑ سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اس منصوبےنے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے جس سے سی پیک ،بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک مرکزی منصوبہ بن گیا ہے۔