بیجنگ (شِنہوا) چین کے بینکاری اور انشورنس ریگولیٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم جنوری 2023 سے ایک سال کے لئے ملک بھر کے 10 شہروں اور خطوں میں کمرشل پینشن کی آزمائش کرے گا۔
چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن (سی بی آئی آر سی) کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پینشن اسکیم رضاکارانہ ہوگی جو کہ مارکیٹ اور قانون کے تحت کام کرے گی۔ اس کی آزمائش بیجنگ، شنگھائی اور جیانگ سو اور ژے جیانگ صو بوں میں کی جائے گی۔
چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن کے مطابق پینشن منصوبہ چین کے پینشن نظام کے تیسرے ستون کا ایک حصہ ہے جسے حال ہی میں نا فذ کیا گیا ہے اور یہ ملک میں نجی پینشن اسکیم کی تکمیل کرتا ہے ۔
چین میں 3 ستونوں پر مشتمل اولڈ ایج انشورنش نظام ہے جو قومی بنیادی اولڈ ایج انشورنس ، کاروباری اداروں اور سالانہ پیشہ ورانہ اور تجارتی اولڈ ایج کی مالی مصنوعات اور نجی پینشن پلان کا احاطہ کرتا ہے۔