بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی اور چین کے دوبارہ اتحاد کو فروغ دینے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی۔
ایسوسی ایشن برائے آبنائے تائیوان پار تعلقات(اے آر اے ٹی ایس) کے صدر ژانگ ژی جن نے یہ بات نئے سال کے ایک پیغام میں کہی جو کہ جریدہ " آبنائے تائیوان کے پار تعلقات" کے 2023 کےپہلے شمارے میں شائع ہوا۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال کے دوران ایک چین اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کو برقرار رکھا ہے، ژانگ نے کہا کہ ایسوسی ایشن برائے آبنائے تائیوان پار تعلقات نے تائیوان سے متعلقہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال کو بھی مناسب طریقے سے نمٹایا ہے۔
ژانگ نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی، اعلیٰ سطح کا کھلا پن ، وسیع تر ملکی طلب اور چینی مین لینڈ کی زیادہ موثر طرز حکمرانی آبنائے تائیوان میں اقتصادی تعاون کو تقویت دے گی اور قومی تجدید نو اور دوبارہ اتحاد کے لیے مزید ٹھوس بنیادیں استوار کرے گی۔
ژانگ نے کہا کہ یہ ایسوسی ایشن نئے دور میں تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مجموعی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کرے گی اور چین کے پرامن اتحاد میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گی۔