• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین عالمی سطح پر ڈنمارک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینےکے لیے تیار ہے: نائب صدرتازترین

August 18, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے ملاقات کی۔ ہان نے چین اور ڈنمارک کے درمیان دیرینہ تعاون کوسراہا جس کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال چین-ڈنمارک جامع سٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 15ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور دونوں ممالک کی حکومتیں مشترکہ طور پر گرین چائنہ ڈنمارک جوائنٹ پروگرام کا اجرا کریں گی، جو اگلے مرحلے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینےخاص طور پر ماحول دوست ترقی  کے لیےعملی تعاون کا منصوبہ پیش کرے گا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اورڈنمارک کثیرالجہتی،آزاد تجارت اور اقتصادی عالمگیریت کے پرزورحامی ہیں، ہان نے کہا کہ چین غیرمتزلزل طورپر اصلاحات اورمعاشی کھلے پن کوفروغ دینے،کثیرالجہتی کوبرقراررکھنے، ہرقسم کی مشکلات اورچیلنجزسے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر بہتر تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ڈنمارک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔