بیجنگ (شِنہوا) چین کے صوبے فوجیان کے شہر شیامین میں 24 ویں چائنا عالمی نمائش برائے سرمایہ کاری و تجارت 8 سے 11 ستمبر تک منعقد ہوگی۔
نائب وزیر تجارت لنگ جی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نمائش کا موضوع ہے "دنیا سرمایہ کاری سے منسلک"۔ اس 4 روزہ نمائش میں تقریبا 50 کاروباری تعاون سے متعلق سرگرمیاں اور روڈ شوز ہوں گے جو تعاون اور باہمی فائدے کے لئے چین کے مضبوط عزم کی علامت ہے۔
لنگ نے "چین میں سرمایہ کاری" میلے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چائنا عالمی نمائش برائے سرمایہ کاری و تجارت کا مقصد غیر ملکی اداروں کو چینی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانے اور اختراع کے مختلف مواقع مہیا کرنا ہے۔
چائنا عالمی نمائش برائے سرمایہ کاری و تجارت میں چین کے بیرون ملک سرمایہ کاری تعاون سے متعلق ایک حصہ بھی مختص کیا جائے گا جس میں اہم کاروباری اداروں اور سمندر پار اقتصادی و تجارتی تعاون کے علاقوں کی نمائش ہوگی اور چینی سرمایہ کاری کی کامیابیاں اجاگر کی جائیں گی۔
انہوں نے تقریب کے دوران400 سرمایہ کاری مواقع کا ذکر کیا جو انفارمیشن ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت اور نئی توانائی سمیت دیگر شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں۔ میلے میں مالیاتی سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعے مالیاتی اداروں کا کردار بھی اجاگر کیا جائے گا۔
لنگ نے کہا کہ 90 سے زائد ممالک کی کاروباری شخصیات اور عالمی تنظیموں کے نمائندے نمائش میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں۔