• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین عالمی ماحولیاتی انتظام میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا، عہدیدارتازترین

October 21, 2022

بیجنگ (شِنہوا) حیاتیات و ماحولیات کے نائب وزیرژائی چھنگ نے کہا ہے کہ چین عالمی ماحولیات کے انتظام میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے موقع پرایک پریس کانفرنس میں ژائی نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے  چین کاربن اخراج میں دنیا کی سب سے بڑی کٹوتی کرے گا۔ یہ کاربن کے عروج سے کاربن کے خاتمے کی طرف تاریخ کا سب سے کم دورانیہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چین کثیرالجہتی اور مشترکہ لیکن امتیازی ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے اصول کی پاسداری کرتا ہے۔ ملک نے پیرس معاہدے پر دستخط ، اس کے نفاذ اور عملدرآمد کو فروغ دیا ہے۔

ملک نے ماحولیاتی تبدیلی پر جنوب ۔ جنوب تعاون میں فعال طریقے سے حصہ لیا ہے۔ اس نے دیگر ترقی پذیر ممالک  خاص کر چھوٹے جزائر ممالک ، افریقی ممالک اور کم ترقی یافتہ ممالک کی مدد کی پوری کوشش کی ہے تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ردعمل کو بہتر بناکر ماحولیاتی تبدیلیوں کا رخ بدلا جاسکے۔

ژائی نے کہا کہ چین آگے بڑھتے ہوئے اور ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی انتظام میں حصہ لینے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہے۔ 

یہ کامیابی کے حصول میں منصفانہ اور منطقی عالمی ماحولیاتی انتظام کو فروغ دے گا۔ ماحولیاتی تبدیلی پر جنوب۔ جنوب تعاون کو گہرا کرنا جاری رکھے گا اور عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے ردعمل میں  چین کی قوت ، حکمت اور حل میں حصہ لے گا۔