• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین عالمی بینک کے ساتھ قریبی شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے، وزیراعظمتازترین

March 26, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ  نے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران قریبی شراکت داری پر زور دیا ہے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے اور اس نے 40 برس سے زائد عرصے میں عالمی بینک کے ساتھ مفید تعاون کیا ہے۔

ملک عالمی بینک کے ساتھ قریبی شراکت داری قائم کرنے، علم، دیہی بحالی اور صحت کی دیکھ بھال میں تعاون مضبوط بنانے سمیت گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو کے نفاذ کے فروغ ، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر عالمی مشکلات سے نمٹنے میں مثبت کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین عالمی بینک کے اصلاحاتی ایجنڈے کا حامی ہے اور امید کرتا ہے کہ بینک اس اصلاحات میں ترقی کو مرکزی درجہ دے گا ، تحفیف غربت اور ترقی کے قائم شدہ شعبوں میں اپنا تعاون  بڑھائے گا اور ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی میں اضافہ کرتے ہوئے عالمی حکمرانی میں زیادہ مؤثر کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین بڑے پیمانے پراپنی اقتصادی ترقی کو بڑھانا جاری رکھے گا اور مزید پالیسیاں متعارف کرائے گا جو مستحکم توقعات اور ترقی برقرار رکھنے میں سازگار ہوں گی اور عالمی اقتصادی ترقی میں مزید حصہ داری کے لئے ترقی کے نئے محرکات کو فروغ دیکر انہیں مضبوط بنائیں گی۔

وزیراعظم لی نے کہاکہ چین کی طویل مدتی مستحکم اقتصادی ترقی برقرار رکھنے والے بنیادی اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین مارکیٹ اور قانون پر مبنی عالمی معیار کے کاروباری ماحول کو فروغ دینے اور اہم شعبوں میں اصلاحات کو وسعت دینے کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بہتر طریقے سے منصفانہ مسابقت کا تحفظ، مختلف کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ، تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولت کاری کو فروغ دینے اور دنیا کے ساتھ ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے کو بھی تیار ہے۔

اس موقع پرعالمی بینک کے سربراہ  اجے بنگا نے عالمی بینک کے امور میں طویل مدتی تعاون پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین میں بینک کے تعاون منصوبوں کے ٹھوس آپریشنز کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین، عالمی بینک اور دیگر ممالک کے درمیان تعاون کی ایک مثال ہے۔ بینک صحت کی دیکھ بھال، ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی پر چین کے ساتھ تعاون وسیع کرنے سمیت چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔