• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اعلیٰ ہنریافتہ ٹیلنٹ کو ترقی دینے کی کوششیں تیز کرے گاتازترین

October 10, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین بنیادی مسابقت کو بڑھانے اور روزگار کو بہتر بنانے کے لیے اعلیٰ ہنریافتہ ٹیلنٹ کو ترقی دینے کی کوششیں تیز کرے گا۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس اور ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی طرف سے جاری کردہ رہنما ہدایات کے مطابق، 14ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت(2025-2021) کےاختتام تک، اعلیٰ ہنرمندوں کے لیے پالیسی سپورٹ اور ترقی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ 2025 کے آخر تک ہنرمند افرادی قوت مجموعی ملازمین  کا 30 فیصد سے زائد جبکہ انتہائی ہنر مند افراد ایک تہائی حصہ ہوں گے۔اس میں کہا گیا ہے کہ 2035 تک، ہنرمند ٹیلنٹ میں اضافہ جاری رکھا جائے گا جبکہ انتہائی ہنر مند افراد کی تعداد اور ساخت بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کو حاصل کرنے کے تقاضوں کو پورا کرے گی۔گائیڈ لائن میں ہنرمند افرادی قوت کی ترقی کے نظام اور پالیسی سپورٹ کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر زوردیا گیا ہے۔