• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین 2023 میں پانچواں قومی اقتصادی سروے کرے گاتازترین

December 01, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین ملک کی اقتصادی وسماجی ترقی کے جائزہ کے لیے 2023 میں پانچواں قومی اقتصادی سروے کرے گا۔

ریاستی کونسل نے ایک نوٹس میں کہا کہ آئندہ قومی اقتصادی جائزہ میں ان پٹ آؤٹ پٹ سروے کیا جائے گا۔ اقتصادی جائزہ کے مقاصد میں ملک میں ثانوی اور تیسرے درجے کی صنعتی سرگرمیوں میں مصروف تمام قانونی ادارے، صنعتی سرگرمیوں کے یونٹ اور خود روزگار دستکاریاں شامل ہیں۔

نوٹس میں اعداد و شمار کے معیار پر عمل کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے کہ اقتصادی جائزہ  کا ڈیٹا درست،  مکمل اور قابل اعتماد ہو۔