• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین 2023 میں مجموعی اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے پراعتماد ہے: عہدیدارتازترین

December 30, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے بہتر بنیادوں اور ترقی کوتیز کرنے کےمزیدفوائد کے ساتھ،2023 میں اقتصادی کارکردگی میں مجموعی بحالی اوربہتری کے حصول کے لیے اپنےاعتماد کا اظہار کیا  ہے۔

اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ  چین کی مجموعی اقتصادی ترقی کی شرح عالمی معیشت کا 18.5  اور ملکی معیشت نے گزشتہ دہائی کے دوران زبردست ترقی کی ہے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژاؤ چھین شن نے کہا کہ چینی معیشت نے اس مدت کے دوران مضبوط ترقی کی بنیادیں استوار کی ہیں۔ژاؤ نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک اہم شعبوں میں اصلاحات اور کلیدی روابط اور اعلیٰ سطح پرخود کودنیا کے لیے کھولنے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، نئے سال میں اس کی مارکیٹ خود کو مزید کھولنے اور ترقی کی رفتارتیز کرنے کے لیے تیار ہے۔ ژاؤ نے اہم اور بنیادی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت، اسٹریٹجک لحاظ سے ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی اور روایتی صنعتوں کی تیز رفتار اپ گریڈنگ کو مستقبل میں پائیدار اور مضبوط ترقی کی رفتار کے ذرائع کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نئے سال میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے پالیسیوں سے فائدہ اٹھانا جاری رکھے گا انہوں نے مزید کہا کہ  ملک کے میکرو کنٹرول اقدامات مزید مستحکم ہوئے ہیں اور یہ کہ ماضی میں مختلف معاشی جھٹکوں اور چیلنجز سے نکلنےکے بعد پالیسی ٹولز بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔