• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں نیوزی لینڈ کےمزید برآمد کنندگان کی شرکت کا فیصلہتازترین

May 26, 2023

آکلینڈ(شِنہوا) نیوزی لینڈ میں چائنہ چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے لیے نیوزی لینڈ کے 20 سے زائد برآمد کنندگان نے اندراج کراویا ہے۔

شنگھائی نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر کے صدر ننگ فینگ نے جمعہ کو سی آئی آئی ای کے روڈ شو کے دوران کہا کہ مزید کیوی برآمد کنندگان کا اس سال کی سی آئی آئی ای میں شامل ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں چینی سفارت خانے کے منسٹر قونصلر چھن ژی یانگ نے چین کی معیشت کی لچک اور بحالی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہر سطح پر اقتصادی استحکام اور ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہےجبکہ چین کی معیشت کی بحالی سے عالمی معیشت میں مزید اعتماد پیدا ہوا ہے اور چین-نیوزی لینڈ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا موقع ملا ہے۔

 نیوزی لینڈ ٹریڈ اینڈ انٹرپرائزز(این ذیڈ ٹی ای) کے جاری کردہ ایک حالیہ سروے کے مطابق چین میں 64 فیصد شہری علاقوں کے متوسط طبقے کے صارفین نیوزی لینڈ کی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کا اعتراف کرتے ہیں جو تمام سروے شدہ مارکیٹوں میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ مارکیٹ مینیجر برائے گریٹر چائنہ این ذیڈ ٹی ای جین لیو نے اعتماد ظاہر کیا کہ مزید کیوی کمپنیاں اس سال سی آئی آئی ای میں شرکت کریں گی جس کا مقصد گاہکوں، چینل پارٹنرز، اور صارفین کے ساتھ  تعلقات قائم کرنا ہے۔