ہانگ کانگ (شِںہوا) ہانگ کانگ کے ایک اسپتال میں چینی مین لینڈ سے عطیہ کردہ دل کی پیوند کاری ہوئی جس سے 4 ماہ کی مقامی بچی کو نئی زندگی مل گئی۔
دل کے دورہ سے متاثرہ بچی کو زندہ رہنے کے لیے پیوند کاری کی فوری ضرورت تھی جس کے لئے مناسب مقامی عطیات کی تلاش جاری رہی۔ اس دوران ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے قومی صحت کمیشن سے مدد طلب کی۔
مین لینڈ پر ایک حادثے میں مرنے والے ایک بچے کے دل کو اس لڑکی کے لئے موزوں پایا گیا ۔ یہ دل جمعے کی شام ہانگ کانگ پہنچایا گیا، جہاں ہانگ کانگ چلڈرن اسپتال کی طبی ٹیم نے اس کی کامیاب سرجری کردی۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا کہ یہ دل ہانگ کانگ میں پیوند کاری کیا جانے والا اب تک کا سب سے چھوٹا دل ہے اور مین لینڈ اور ہانگ کانگ حکام نے اسے ممکن بنانے کے لیے بہت سی مشکلات پر قابو پایا ہے۔