• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چائنا یورپ مال بردار ریلوے سروسز کوراستے پرواقع ممالک تک فروغ دینے کوتیارہیں، چینتازترین

June 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  وہ چائنا یورپ مال بردار ریل سروس کی اعلی معیار کی ترقی کیلئے  چائنا یورپ ریلوے ایکسپریس کے راستے کیساتھ واقع ممالک سے ملکر کام کرنے کوتیار ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یہ بات اپنی معمول کی پریس بریفننگ میں  چائنا یورپ مال بردار ریل سروس کے ریکارڈ ماہانہ نقل حمل  حجم کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ چائنا یورپ مال بردار ریل سروس نے اس سال  نمایاں طور پراچھی کارکردگی دکھائی ہے،بالخصوص مئی میں چائنا یورپ مال بردار ریل سروس نے ایک ہزار سات سو چوبیس دورے کئےاور ایک لاکھ چھیاسی ہزار ٹی ای یوز سامان کی ترسیل کی جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 14 او 13 فیصد زیادہ ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ پچھلے مہینے کے آخر تک  چین یورپ مال بردار ٹرینوں کے ذریعے   دوروں کی تعداد  نوے ہزار سے تجاوز کر گئی اورمجموعی طور پر 380 ارب  امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کا سامان پہنچایا گیا۔ پچھلے ہفتے  چین-یورپ مال بردار ٹرین سروسز نے چھونگ چھنگ اور یی وو سے روانہ ہونے والی مال بردار ٹرینوں کے مقررہ اوقات پر سفر کا آغاز کیا جس سے چین سے جرمنی تک سفر کا وقت تقریباً 13 دن تک کم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مال بردار ریل گاڑیاں نہ صرف  سامان لے جاتی ہیں بلکہ امید بھی لے کر جاتی ہیں ۔یہ یورپ اور چین کو جوڑتی ہیں اوردنیا کو نہ صرف بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی رفتار اور جانداری دکھاتی ہیں  بلکہ چینی معیشت کی حرکیات اور کھلے پن کو بھی ظاہر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ چینی اشیاء کی کل درآمدات اور برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 8.6 فیصد اضافہ ہوا جو کہ مئی کے پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.6 فیصد زیادہ ہے۔اس سال کے پہلے پانچ مہینوں میں  درآمدات اور برآمدات پچھلے سالوں کے اسی عرصے کے مقابلے میں ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔