چھونگ چھنگ(شِنہوا)ایک کارگو ٹرین رواں سال کی نئی بین الاقوامی زمینی تجارتی راہداری پرریل اورسمندرکا7ہزارواں انٹرماڈل ٹرین ٹرپ مکمل کرکے چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی پہنچ گئی ہے جس پرکاغذ کا گودا، کوارٹز ریت اور سیرامکس سمیت دیگر سامان کے کنٹینرز لدے ہوئے ہیں۔
نیو لینڈ-سی کوریڈور آپریشن کمپنی کے مطابق ٹرین جمعہ کو گوانگشی ژوانگ خود اختیارعلاقے کی چھن ژو بندرگاہ، سے روانہ ہوئی اور ہفتہ کی رات گیارہ بجے کے قریب چھونگ چھنگ کے توانجی ولیج اسٹیشن پر پہنچی۔
2017 میں شروع کیا گیا، نئی بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری ایک تجارتی اور لاجسٹک روٹ ہے جسے چین کے صوبائی سطح کے مغربی علاقوں اور آسیان کے رکن ممالک نے مشترکہ طور پر بنایا ہے۔گزشتہ پانچ سالوں میں، نئی بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری نے تیزی سے ترقی کی ہے، جس کو113 ممالک اور خطوں میں 335 بندرگاہوں تک رسائی حاصل ہے۔