بیجنگ(شِنہوا)چائنہ مرچنٹ بینک کے سابق صدر تیان ہوئی یو کو پارٹی ڈسپلن اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) سے نکال اور عوامی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ملک کے اعلیٰ انسداد بدعنوانی ادارے کی جانب سے ہفتہ کے روز کیے جانیوالے اعلان کےمطابق یہ فیصلہ سی پی سی مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ اور قومی نگران کمیشن کی طرف سے تیان ہوئی یو کی تحقیقات کے دوران کیا گیا ہے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق بینک کے سابق سربراہ تیان ہوئی یو اپنے مقصد اور نظریے سے ہٹ چکے ہیں اور اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے مالیاتی معاملات کے حوالے سے بڑے فیصلوں اور انتظامات کو دیانتداری سے اور مکمل طور پرنافذ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
پارٹی اور حکومتی طرز عمل سے متعلق 8 نکاتی ضابطہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہوں نے ضیافت، ٹور اور گالف کے کھیل کے دعوت ناموں کےساتھ ساتھ تحائف بھی قبول کیے۔ تیان ہوئی یو متعلقہ ضوابط کے مطابق اپنی ذاتی معلومات سے متعلق آگاہ کرنے میں بھی ناکام رہے۔
تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ تیان ہوئی یو نے ذاتی فائدے حاصل کرنے کیلئے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔