• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ کوسٹ گارڈ نے فلپائنی بحری جہازوں کو دراندازی پرخبردار کردیاتازترین

May 16, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ کوسٹ گارڈ نے گزشتہ روز دراندازی کرتے ہوئے چین کی سمندری حدود میں داخل ہوروالے فلپائن کے بحری جہازوں کوریڈیو سگنل بھیج کرانتباہ جاری کردیا ہے۔

اسی روز فلپائن سے ہوانگ یان ڈاؤ کے آس پاس کے پانیوں میں فلپائنی ماہی گیر کشتیوں سے متعلق غیر ملکی میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ ہوانگ یان ڈاؤ ہمیشہ سے چین کا علاقہ رہا ہے اور ہوانگ یان ڈاؤ اور اس سے ملحقہ پانیوں پر چین کو ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔

بحری جہاز "چائنہ کوسٹ گارڈ 3502" بحیرہ جنوبی چین میں ایک بحری جہاز میں ایندھن بھررہا ہے۔ (شِنہوا)

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے 2016 میں جذبہ خیرسگالی کے تحت فلپائنی ماہی گیروں کے لئے ہوانگ یان ڈاؤ کے ملحقہ پانیوں میں چھوٹی ماہی گیر کشتیوں کے لئے ماہی گیری کا انتظام کیا تھا۔ تاہم چین قانون کے مطابق فلپائنی ماہی گیروں کی متعلقہ سرگرمیوں پرنگاہ رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فلپائن نے چین کے جذبہ خیرسگالی کا غلط استعمال کرتے ہوئے چین کی علاقائی خودمختاری اور دائرہ اختیار کی خلاف ورزی کی تو چین اپنے حقوق کا دفاع کرے گا اور قانون کے مطابق جوابی اقدامات کرے گا جس کے نتائج کی ذمہ داری مکمل طورپر صرف فلپائن  پر عائد ہوگی۔