• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ کنسٹرکشن بینک کا جاری کردہ قرضہ پہلی ششماہی میں 15.8 کھرب یوآن ہوگیاتازترین

September 05, 2022

بیجنگ (شِنہوا) ملک کے بڑے سرکاری تجارتی بینکوں میں سے ایک چائنہ کنسٹرکشن بینک کے رواں سال کی پہلی ششماہی میں نئے جاری کردہ قرضے 15.8 کھرب یوآن (تقریباً 229 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئے۔

بینک کی ششماہی رپورٹ کے مطابق ابتدائی 6 ماہ میں اہم شعبوں اور چینی معیشت کے کمزورحصوں کے درمیان مالی تعاون کو مستحکم کیا گیا۔ زیادہ تر نیا قرض بنیادی ڈھانچے، تھوک، خوردہ اور مینوفیکچرنگ شعبے کو دیا گیا ہے۔

بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں آسانی کے لئے دیا گیا بقایا قرض جون کے اختتام تک 54.7 کھرب یوآن تھا جو 2021 کے اختتام کی نسبت 8.02 فیصد زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق اشیا سازی شعبے میں درمیانے اور طویل مدتی قرض کا توازن 835.93 یوآن ہوگیا جو 2021 اختتام کے مقابلے میں 24.44 فیصد زیادہ ہے جبکہ اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں کا بقایا قرض 26.66 فیصد اضافے کے بعد 11.7 کھرب یوآن رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینک کے اثاثوں کے معیار میں بہتری آئی ہے ،جون کے اختتام تک بینک کا غیر فعال قرض تناسب 2021 کے اختتام کے مقابلے میں 0.02 فیصد پوا ئنٹس گر کر 1.4 فیصد رہا۔