• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ جنرل نیوکلیئرپاور کارپوریشن نے گزشتہ سال 310 ارب کلو واٹ آورزسے زیادہ بجلی پیدا کیتازترین

January 17, 2023

شین ژین(شِنہوا)چین کے ایک بڑے نیوکلیئرپاور آپریٹر،چائنہ جنرل نیوکلیئرپاور کارپوریشن (سی جی این) نے2022 کے دوران 310ارب40کروڑکلو واٹ آورز(کے ڈبلیو ایچ)گرڈ پاور پیدا کی۔

کمپنی نے کہا کہ یہ اعداد و شمار 2021 کے مقابلے میں12ارب40کروڑکلو واٹ آورز زیادہ ہیں اور یہ کہ 2022 میں اس کےآپریشنل جوہری پاور یونٹس کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

نئی توانائی کے لحاظ سے، سی جی این نے 2022 میں مجموعی طورپر72لاکھ 10ہزار کلوواٹ صلاحیت کا ریکارڈ بلند ترین اضافہ کیا،اوراس کےنئے توانائی کے ملکی منصوبوں کے آپریشن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 3کروڑ50لاکھ کلوواٹ سے تجاوز کر گئی۔

گزشتہ  سال، کمپنی کے صاف توانائی کے بین الاقوامی منصوبوں سے 52ارب کلو واٹ آورزگرڈ پاور پیدا کی گئی اور 15 ممالک اور خطوں کو صاف توانائی فراہم کی گئی۔