• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات سبز ترقی اجاگر کرے گاتازترین

September 01, 2022

بیجنگ (شِنہوا) 2022چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات اپنے کاربن کو بے ضرر کرنے اور اس کے خاتمہ کا ہدف حاصل کرنے بارے ملک کی کوششوں میں سبز ترقی پر توجہ مرکوز کرے گا ۔ میلہ 31 اگست سے 5 ستمبر تک جاری رہے گا۔

بیجنگ بین الاقوامی خدمات مرکز برائے تجارتی امور کے مطابق میلے میں رواں سال پہلی بار ماحولیات خدمات کا سیکشن ہے ۔ 16 ہزار 700 مربع میٹر زپر محیط اس سیکشن میں کم کاربن توانائی، آب و ہوا اور کاربن معیشت اور کاربن کا خاتمہ اور سبز ٹیکنالوجی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میلے کا پہلی مرتبہ انعقاد 2012 میں کیا گیا تھا۔

نائب وزیر تجارت شینگ چھیوپھنگ نے بتایا کہ گزشتہ دہائی میں چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات میں تبدیلی اور خدمات دونوں میں تیر رفتار ترقی ہوئی ہے۔

شینگ نے مزید کہا کہ چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات کا آغاز 10 برس قبل ہوا تھا، اس میں مسلسل توسیع ہورہی ہےاور یہ چین کے 3 بڑے پیلٹ فارمز میں سے ایک بن چکا ہے۔ اس سے کھلے پن اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ ملا ہے۔

شینگ نے کہا کہ رواں سال چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات کا مقررہ وقت پر انعقاد جاری عالمی وبا، بین الاقوامی ماحول میں بڑھتی غیر یقینی اور کمزور عالمی اقتصادی بحالی کے پس منظر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

عالمی تجارتی خدمات کانفرنس، نمائشیں، فورمز، نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کے اجراء، کاروباری فروغ ، مباحثے اور معاون سرگرمیاں رواں سال کے تجارتی میلے کا حصہ ہیں۔

اس مرتبہ میلہ زیادہ عالمگیر یت کا حامل ہوگا جس میں 400 سے زائد گلوبل فارچون 500 کمپنیاں اور صنعت کے سرکردہ کاروباری ادارے ذاتی حیثیت میں شرکت کریں گے۔

22 اگست تک 71 ممالک اور بین الاقوامی تنظمیں میلے میں شرکت کی تصدیق کرچکی تھیں۔

آف لائن نمائشی علاقے میں گزشتہ برس کی نسبت 26 ہزار مربع میٹر کا اضافہ ہوا ہے جو اب مجموعی طور پر 1لاکھ 52 ہزار مربع میٹر زہوچکا ہے۔