• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک تاریخی آغاز ہے ، یونانی عہدیدارتازترین

November 06, 2022

ایتھنز (شِنہوا) چین عالمی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش  (سی آئی آئی ای )  بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک تاریخی آغاز ہے۔ 

یہ بات  ایک یونانی عہدیدارنے شنگھائی میں چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر شِنہوا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یونان کی سرکاری تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسی انٹرپرائز گریس  کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمیرینوس  گیانوپولوس   نے  کہا ہے کہ یونانی برآمد کنندگان کے لیے چین کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ایک کلیدی مارکیٹ  بنی ہوئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  ہماری بڑھتی ہوئی دو طرفہ تجارت ہمارے دونوں ملکوں  کے درمیان دیرینہ تجارتی تعلقات کو تقویت دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یونان اور یونانی کمپنیاں آغاز سے ہی چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش میں فعال طور پر شریک ہوتی رہی ہیں ۔

 عہدیدار نے مزید کہا کہ دونوں ملک عالمی تجارتی نظام میں شامل ہیں اور اپنے عوام  اوردنیا کے لیے پائیدار خوشحالی کا  ایک مشترکہ تصور رکھتے  ہیں۔

انہوں نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ ہمارے پاس شپنگ سے لے کر سپلائی چینز تک  تعاون کی ایک طویل تاریخ  موجود ہے اور ہم یونان میں اپنے چینی دوستوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مستقبل میں مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

پانچویں چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش 10 نومبر تک جاری رہی گی ۔ اس نمائش نے  145 ملکوں ، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کو اپنی طرف راغب  کیا ہے ۔  ان میں سے صنعت کی 280 سے زیادہ معروف یا دنیا کی سرفہرست 500 کمپنیاں شامل ہیں۔