• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ انٹرنیشنل سروس ٹریڈ فیئر میں میوزیم تھیم پرمبنی تخلیقی مصنوعات پیش کی جائیں گیتازترین

August 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) 2022 میں میوزیم تھیم پر مبنی 680 سے زائد تخلیقی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹرشیانگ دی چھون کے مطابق  بیجنگ میونسپل کلچرل ہیریٹیج بیورو کے زیر اہتمام شوگانگ پارک کے سی آئی ایف ٹی آئی ایس وینیو میں بدھ کو شروع ہونے والی نمائش میں بیجنگ کے 28 عجائب گھروں کی نمایاں نوادرات اور ثقافتی ورثے کی اشیا رکھی جائیں گی ان میں چائنہ ریلوے میوزیم اور بیجنگ آرٹ میوزیم سمیت 14 میوزیم سے متعلق ثقافتی وتخلیقی سروسزکی کمپنیاں شامل ہیں۔ شیانگ نے کہا کہ کیپٹل میوزیم آف چائنہ، تسنگھوا یونیورسٹی آرٹ میوزیم اور کئی دیگر میوزیمزنمائش کے دوران پہلی بار ڈیجیٹلائزڈ تخلیقی مصنوعات پیش کریں گے۔