• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز2024 عالمی تجارت کو فروغ دے گاتازترین

September 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے معاون وزیر برائے تجارت نے کہا ہے کہ چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز( سی آئی ایف ٹی آئی ایس) بین الاقوامی تعاون  کو مضبوط بنانے  کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہوئے عالمی اقتصادی ترقی میں نئی تحریک پیدا کرے گا۔

معاون وزیر برائے تجارت تانگ وین ہونگ کے مطابق 12 سے 16 ستمبر تک بیجنگ میں ہونے والے اس تجارتی میلے کا "عالمی خدمات، مشترکہ خوشحالی" کے موضوع  کے تحت انعقاد کیا جائے گا۔

تانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ میلے میں 80 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں نمائشوں کا انعقاد کریںگی  جن میں پرتگال اور اقوام متحدہ  کے ادارہ برائے خوراک وزراعت  سمیت 13ممالک اور تنظیمیں پہلی بار آف لائن نمائشوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔

فرانس سی آئی ایف ٹی آئی ایس کا  مہمان خصوصی ہو گا اور چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ  کی مناسبت سے ایک خصوصی قومی پویلین تعمیر کیا جائے گا۔

تانگ نے بتایا کہ 420 سے زیادہ فارچیون گلوبل500  کمپنیوں اور سرکردہ کاروباری اداروں نے میلے میں اپنی آف لائن شرکت کی تصدیق کی ہے۔