• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں145 ممالک، خطے اور بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گیتازترین

November 01, 2022

شنگھائی(شِنہوا) شنگھائی میں آئندہ  ہونے والی پانچویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای )میں مجموعی طور پر 145 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

سی آئی آئی ای بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن چھینگ ہائی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سال  ہونے والی ایکسپو میں 284 معروف صنعتی ادارے شرکت کریں گے جن میں دنیا کی 500 بڑی کمپنیوں میں سے بھی کچھ  شامل ہیں۔

سی آئی آئی ای میں رواں سال نئے نمائشی زون بھی کھولے جائیں گے، جن میں فصلوں کے بیجوں کی صنعت اور مصنوعی ذہانت شامل ہوگی، جبکہ سینکڑوں نئی صارف، زرعی، تکنیکی اور خدماتی مصنوعات اس پانچویں سی آئی آئی ای میں پہلی بارمتعارف کرائی جائیں گی۔

سن نے بتایا کہ سی آئی آئی ای کے موقع پر ہونے والےہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں ورلڈ اوپنس رپورٹ 2022 جاری کی جائے گی۔اس سال کے فورم میں 20 سے زیادہ ذیلی فورمز کا انعقاد کیا جائے گا۔

پانچویں سی آئی آئی ای  5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں  ہوگی۔ دنیا کی پہلی درآمدی تھیم پر مبنی قومی سطح کی یہ  نمائش  2018 سے ہر سال شنگھائی میں منعقد ہو رہی ہے۔