کوالالمپور(شِنہوا)چائنہ ایسٹرن ایئرلائنزنےکن منگ اورکوالالمپورکےدرمیان پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔
ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت کے ماتحت ادارے ٹورازم ملائیشیا کے ڈائریکٹر جنرل منوہران پیریاسامی نے کوالالمپورانٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی پرواز ایم یو 9629 کے مسافروں کو خوش آمدید کہا۔
ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ اس نئے اضافی روٹ سے چین کے دوسرے درجے کے شہروں سے زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی آمد کا بہترین موقع ملے گا کیونکہ اب چینی مسافروں کو ملائیشیا میں ویزا فری سہولت دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین میں ٹورازم ملائشیا کے غیر ملکی دفاتر کے ذریعے ملائشیا کے بھر پور ورثے اور پرجوش مہمان نوازی کو اپنی اس بڑی مارکیٹ میں پیش کرنے کے لئے تشہیری کوششوں میں اضافہ کررہے ہیں۔
بیان کے مطابق چینی مسافروں کو حاصل ملائیشیا کی ویزا فری پالیسی کے تحت گزشتہ دسمبر سے ملائیشیا کے لیے بکنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2023 میں ملائیشیا نے 14 لاکھ 70 ہزار چینی سیاحوں کو خوش آمدید کہا جبکہ سیاحوں کی یہ تعداد 2022 کی نسبت 593.4 فیصد زائد ہے۔
چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز کے کن منگ کو کوالالمپور سے جوڑنے والے اس نئے فضائی روٹ پر یومیہ بنیادوں پرچلائی جانے والی پروازمیں 156 مسافروں کی گنجائش ہے۔