بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی مشترکہ اسٹاک تجارتی بینک ، چائنہ ایوربرائٹ بینک نے اگست کے اختتام تک ملک میں زرعی شعبے ، تحفیف غربت اور دیہی حیات نو کے لئے قرض میں مسلسل اضافہ کیا۔
اگست کے اختتام تک بینک کے زراعت بارے واجب الادا قرضہ 411.9 ارب یوآن (تقریباً 58 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا تھا۔
دریں اثنا، بینک نے دیہی کمپنیوں کی ترقی کو فروغ دینے میں ای کامرس کے کردار سے بھی فائدہ اٹھایا ۔
اس نے اگست کے اختتام تک زراعت سے متعلق 1 ہزار 50 اقسام کی آن لائن فروخت کے لئے 232 دیہی کمپنیوں کو مدد فراہم کی جن کی فروخت کی مجموعی مالیت 14 کروڑ 80 لاکھ یوآن تک پہنچ گئی۔