بیجنگ(شِنہوا) چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے زیر انتظام ایکویٹی انویسٹمنٹ فنڈ ،چائنہ-افریقہ ڈویلپمنٹ فنڈ نے افریقی ممالک میں 5 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔فنڈ کے مطابق انفراسٹرکچر، زراعت، روزگار، کپیسٹی کوآپریشن، صنعتی پارکس اور دیگر شعبوں میں کی گئی سرمایہ کاری سے افریقہ میں مقامی معیشتوں، روزگار اور ٹیکس آمدنی کو بڑھانے میں مددملی ہے۔بھاری اور متنوع سرمایہ کاری کے ساتھ، فنڈ نے چین اور افریقی ممالک کے درمیان مشترکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دینے میں ایک مثالی کردار ادا کیا ہے۔ یہ فنڈ 2006 میں بیجنگ سمٹ برائے چائنہ-افریقہ کوآپریشن (ایف او سی اے سی) کے بعد 5ارب ڈالر کے ابتدائی سرمایے کے ساتھ 2007 میں افریقہ میں چینی کمپنیوں کی مدد کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
2015 میں ایف او سی اے سی جوہانسبرگ سمٹ کے دوران چین نے اس فنڈ کے لیے مزید 5ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔