چائنہ۔ آسیان ایکسپو کے لیے کاروباری ادارے کثیرتعداد میں نا ن ننگ کا رخ کررہے ہیںتازترین
September 16, 2022
نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود اختیار خطے کے دارالحکومت نان ننگ میں 16 سے 19 ستمبر کو19 ویں چائنہ۔ آسیان ایکسپو (سی اے ای ایکس پی او) منعقد ہورہی ہے جبکہ اس نمائش نے اپنی آف لائن تقر یب میں مجموعی طور پر 1 ہزار653 کاروباری اداروں کو متوجہ کیا ہے۔
نا ن ننگ میں منعقدہ ایک بریفنگ کانفرنس کے مطابق آن لائن نمائش نے 2 ہزار سےزائد کاروباری اداروں کو شرکت کی ترغیب دی ہے۔ نمائش کےدوران، معیشت، تجارت اور دیگر شعبوں میں چین۔ آسیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے 80 سے زائد سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کی سرگرمیاں اور 21 اعلیٰ سطح فورمز آن لائن اور آف لائن منعقد کیے جائیں گے۔
چین کی وزارت تجارت کے تجارتی ترقیاتی بیورو کے سربراہ وو زینگ پنگ نے کہا کہ یہ ایکسپو چائنہ۔ آسیان نمائش کے نئے مواقع کا اشتراک، ایک ورژن3.0 چائنہ۔ آسیان فری ٹریڈ ایریا کی تعمیر کےعنوان کو اجاگر کرے گی ، اعلی سطح ڈائیلاگ پلیٹ فارمز کو مستحکم بنائے گی، پیشہ ورانہ تعاون کے پلیٹ فارم کو بہتربنایا جا ئے گا اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ ایک مشترکہ مستقبل پر مبنی قریبی چین۔ آسیان کمیونٹی کی تعمیر میں حصہ ڈالا جاسکے ۔
ملائیشیا مہمان خصوصی کےطور پر سرگرمیوں کے ایک سلسلے کی بھی پیشکش کرے گا۔
سال2004 میں پہلی چائنہ۔ آسیان ایکسپو کے انعقاد کے بعد سےاس تقریب نے آسیان کے کاروباری اداروں کے لیے چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے ایک فعال پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔