• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چاڈ میں تباہ کن سیلاب سے 50 سے زائد افراد ہلاکتازترین

August 16, 2024

یاہوندے(شِنہوا) چاڈ کے شمالی صوبے تیبستی میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب سے کم ازکم 54 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبے تیبستی کے گورنر مامت توچی چڈی نے بتایا کہ چھ روسہ بارشوں سے املاک کوبھی شدید نقصان پہنچا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 50 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

 ملک کے سماجی عمل، قومی یکجہتی اور انسانی امور کی وزیر فاطمہ بوکر کوسی نے کہا کہ بے گھر افراد کیلئے عارضی پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ سیلاب سے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ متاثرہ آبادی  ان عارضی پناہ گاہوں میں آباد ہوں جہاں  ہر شخص کے تحفظ اور بہتری یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے  گئے ہیں جبکہ انہوں نے دارالحکومت نجمینا کا دورہ کرنے کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پناہ گاہوں کی دستیابی کے بارے میں متاثرین کوآگاہ کرنے کی ہدایت کی۔