یاؤندے(شِنہوا) چاڈ کے جنوب مغربی لوگون اورینٹل ریجن کے ایک گاؤں پر مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں کم سےکم 12 دیہاتیوں اورچھ ڈاکووں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام اور میڈیا کے مطابق لارامانے کے عہدیدار ڈجیمٹ بلاما سوک نے کہا کہ حملہ بدھ کی صبح علاقے کے ایک ذیلی صوبے لارامانے میں واقع ماکاٹے گاؤں میں ہوا۔
سوک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرنے والے 9 افراد کی فوری طور پر شناخت کر لی گئی ہے جبکہ تین دیگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ سیکورٹی فورسز آٹھ حملہ آوروں کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئیں جبکہ جھڑپ میں چھ ڈاکو مارے گئے۔
ان کے بقول یہ "قابل نفرت" جرم سڑک پر مسلح ڈاکوؤں نے کیا ہو گا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور چاڈ کے باشندے نہیں لگتے۔ لوگون اورینٹل ریجن کیمرون اوروسطی افریقی جمہوریہ کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔